اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ صوت المنامہ ویب سائٹ کے مطابق وکلا کی اس تنظمی کے ایک رہنما سید عباس سید شبر نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے یونسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کو تاریخی اور مذہبی مقامات کی مسماری سے باز رکھے۔ سید شبر نے کہا کہ مسجد صعصعہ تین سوسال پرانی مسجد تھی لیکن آل خلیفہ کے کارندوں نے اس مسجد کو مسمار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے پیتیس مسجدوں کو مکمل طرح سے مسمار کردیا ہے اور دسیوں مسجدوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سید شبر نے کہا کہ شاہ کے حکم سے جو تحقیقاتی کمیشن بنایا گيا تھا اس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کیا ہے۔ یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت مسجدوں کو مسمار اور خراب کرنے کے بعد ان کی مرمت اور تعمیر نو کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ خلیج فارس کے عرب ممالک بحرین میں سکیورٹی خطروں کا ڈھونگ رچا کر آل خلیفہ کی حکومت کی مدد کررہے ہیں۔ امریکی اخبار ورڈ ٹریبیون نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی انٹلیجنس کے سربراہ طارق حسن نے کہا ہےکہ ان کی حکومت کو خلیج فارس کے ملکوں کی فوجی مدد حاصل ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲